اردو نیوز اپڈیٹس

ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کے سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے پکڑا گیا روسی میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے۔ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے۔ اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

3 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

3 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

3 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

3 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

3 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

3 hours ago