اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ بحال کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’’محکمہ جنگ‘‘ بحال کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیا ہے چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے، محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا، موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا نام زیادہ موزوں ہے، پینٹا گون چیف پیٹ ہیگستھ اب سیکرٹری آف وار کہلائیں گے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں، یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں، روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑؑا مشکل کام ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، ہم نے بھارت پر50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے، تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے7جنگیں رکوائیں،روس یوکرین جنگ رکوانا تھوڑا مشکل ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں، حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا توسخت اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا میں رجیم چینج کی کوشش نہیں کر رہے، وینزویلا کے طیاروں نے امریکی بحری جہاز کے قریب پرواز کی تو مار گرائیں گے، امریکی سکیورٹی پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جی20اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، میری جگہ نائب صدر وینس جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

13 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

13 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

13 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

13 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

13 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

13 hours ago