پاکستان نیوز پوائنٹ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے آبنائے ہرمز میں 20 فیصد ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لے لیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس کو امریکا میں خلیجی ملکوں کی سرمایہ کاری کے معاہدوں سے بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاریاں خلیجی ملکوں کے لیے غیر معمولی اور بہترین ہوں گی۔اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد بدلا ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں مختلف ملکوں سے مختلف لوگوں نے، بادشاہوں نے، امیروں نے اور ان لوگوں نے ، جنہیں وہ جانتے ہیں، اور جن سے پیار کرتے ہیں، کال کی ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ کال کرنے والے سب لوگوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر کسی اور طرح سے عمل کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی بات اس لیے کر رہے تھے کہ یہ درحقیقت اس سکیورٹی کا معاوضہ ہوگا جو امریکا انہیں فراہم کرے گا تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ خلیجی ملکوں کی جانب سے امریکا میں سرمایہ کاری کی تجویز زیادہ بہتر بات ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…