اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو ایران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر کے حکم کے بعد ایران کے خلاف روزانہ ہونے والے حملوں کا تقریباً دو ہفتے طویل سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو ایران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر کے حکم کے بعد ایران کے خلاف روزانہ ہونے والے حملوں کا تقریباً دو ہفتے طویل سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ حملے ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا جنگ بندی کردی گئی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق فوج ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کی تیاری کررہی ہے تاہم صدر ٹرمپ نے اس کی تاحال منظوری نہیں دی ہےدعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر ایران پر حملوں کی منظوری دوپہر کے وقت دیتے تھے جس کے چند ہی گھنٹوں بعد ایران پر بمباری کردی جاتی تھی۔ جمعہ کو بھی صدر ٹرمپ کو ایسا ہی منصوبہ پیش کیا گیا تھا مگر صدر ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا کہ حملے نہ کیے جائیں۔ اس حکم نامے کے بعد صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس حملے جاری رکھنے اور اس کی شدت بڑھانے کا آپشن بھی ہے جس میں ہر چیز کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ مگر اسمارٹ اسٹریٹیجی یہ ہے کہ ایران سے ڈیل کی جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران زیادہ سے زیادہ سنجیدہ ہورہا ہے، ہم حملوں کے لیے تیارہ ہیں مگر ایران سے بات بھی کی جارہی ہےامریکی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملے روکنے کا حکم ایسے وقت میں دیا جب اومانی وفد مذاکرات کے لیے جمعہ کو ایران پہنچا تھا تاکہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نیا معاہدہ کیا جاسکے۔امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران اور اومان کے درمیان اس معاملے پر اسی ویک اینڈ پر معاہدہ کرلیا جائے گا، اس کے بعد صدر ٹرمپ پر منحصر ہوگا کہ آیا وہ اس مجوزہ ڈیل کو منظور کریں یا نہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب فورس نے امریکی فوجی اڈوں پر لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں 17 ڈرون طیارے تباہ کیے۔پاسدارن انقلاب فورس نے کہا کہ ہینگر میں کھڑا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ، پی 8 طیارہ بھی تباہ ہوا، سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ طیارے بھی ایرانی حملوں میں تباہ ہوئے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago