اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن کے حوثی گروپ (انصار اللہ) اور سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے درمیان ایک بار پھر شدید حملوں کا تبادلہ ہوا ہےجبکہ اقوام متحدہ اور عمان دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق انصار اللہ نے ایک سخت بیان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے شہروں ینبع اور جازان پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے. ان حملوں میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے درجنوں کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور یمن میں تیار کردہ ڈرونز استعمال کیے گئے۔دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تمام حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا، تاہم حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کا فوجی آپریشن کامیاب رہا اور تمام مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔یہ تازہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل سعودی عرب نے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور جزیرہ کمران میں حوثیوں کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں کی تھیں، جزیرہ کمران یمن کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور باب المندب کے قریب واقع ہے، جہاں انصار اللہ کی کارروائیوں کے باعث کئی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا یا اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی اور عمانی حکام نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللہ کے بعض نمائندے عمان میں موجود ہیں، جہاں ممکنہ طور پر مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری جاری ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس وقت تک دونوں جانب سے مزید حملوں کا خدشہ برقرار رہے گا، کیونکہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بندرگاہ الحدیدہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا حوثیوں کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا تو وہ میزائل حملے جاری رکھیں گے، بحری ناکہ بندی برقرار رکھیں گے، اور سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات ان کے اہم اہداف میں شامل رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago