اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کے دوران تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکا سے تیل، گیس اور اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو نہایت حساس قرار دیا۔ چینی صدر نے امریکا پر زور دیا کہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ معاہدوں کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران، یوکرین اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صدر پیوٹن نے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

24 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

28 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

31 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

33 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

34 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

36 minutes ago