اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قاسم جومارت توکایووف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

1 hour ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

1 hour ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

1 hour ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

1 hour ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

1 hour ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago