اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں۔ ایران امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار عمل کے لیے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کےساتھ جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عُمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعے کو ہوئے تھے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سے پہلے دونوں ممالک کے اہلکار اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کریں گے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے واشنگٹن چاہتا ہے ایران یورینئیم افزودگی مکمل طور پر روکے اور بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار کو محدود کرے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 hours ago