اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا۔ایران امریکا مذاکرت سے منسلک علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی علاقائی کنسورشیم پربات چیت کےلیےتیار ہے۔سفارتکار کے مطابق تہران کاخیال ہے امریکی مذاکرات کار ایران کےافزودگی سےمتعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پرکوئی بات نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مسقط میں گزشتہ روز ہونے والا مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

5 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

5 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

5 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 hours ago