اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو معاہدہ کرنے کی وارننگ دے دی جس پر کیوبا کے صدر نے سخت ردعمل دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو معاہدہ کرنے کی وارننگ دے دی جس پر کیوبا کے صدر نے سخت ردعمل دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیوبا نے کئی برسوں تک بڑی مقدار میں وینزویلا سے ملنے والے تیل اور پیسے پر گزارا کیا اور جواب میں وینزویلا کے دو آمروں کو سکیورٹی سروس مہیا کی لیکن اب وینیزویلا کو دنیا کی سب سے طاقت ور امریکی فوج کا تحفظ حاصل ہے۔ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے لیے اب کوئی پیسہ یا تیل نہیں جائے گا، کیوبا فوری معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ٹرمپ کی وارننگ پر کیوبا کے صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار قوم ہے، کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، امریکا کا رویہ مجرمانہ اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل کا کہنا ہے کہ کیوبا 66 برسوں سے امریکی جارحیت کا شکار ہے،کیوبا دھمکیاں نہیں دیتا البتہ وطن کے دفاع کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کو بھی کاروباری نظر سےدیکھنےوالوں کے پاس کیوبا پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں، جو انقلاب کو کیوبا کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار قراردیتےہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

9 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

9 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

9 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago