اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں حکومت مسئلہ ہے اسرائیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل نے بھی ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، ہماری اُن سے کوئی دشمنی نہیں، ہمیں ایرانی حکومت سے مسئلہ ہے جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی برآمدکنندہ ہے اور ایرانی حکومت صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی مظاہروں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، آزادی کے مظاہرے پورے ایران میں پھیل گئے ہیں، اسرائیل ایرانیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا ہے اور مظاہروں میں معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ سے اجلاس میں کہا کہ امید ہے کہ ایرانی قوم جلد جبر و ظلم سے آزاد ہوجائے گی، جب وہ دن آئے گا تو اسرائیل اور ایران اپنے عوام کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے ایک بار پھر وفادار شراکت دار بن جائیں گے۔علاوہ ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے اسرائیلی وزیراعظم کی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایران میں مظاہروں، غزہ اور شام کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔خیال رہے کہ ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہے اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago