اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں سینئر امریکی عہدے دار کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم گرین لینڈ حاصل کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے، اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر امریکی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

17 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

17 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

17 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

17 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

17 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

17 hours ago