اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی فوج نے جمعرات کی علی الصبح ایران پر پھر بڑا حملہ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی فوج نے جمعرات کی علی الصبح ایران کے خلاف تازہ فضائی کارروائی مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا کہ 29 جولائی کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق رات 10 بجے ایران کے خلاف شدید فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کامیابی سے مکمل کی گئی۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی ایک روز قبل امریکی افواج پر کیے گئے ایرانی میزائل حملوں کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔ سینٹکام کے مطابق حملوں میں ایران کے اندر پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق مقامات شامل ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی جہاز رانی اور خلیجی ممالک کو لاحق خطرات کو مزید کم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 28 جولائی کو پاسدارانِ انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر اچانک حملے کی کوشش کرتے ہوئے ایرانی سرزمین سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے تھے، تاہم تمام میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے گئے۔ سینٹکام نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جو مکمل جنگی تیاری، اعلیٰ درجے کی چوکسی اور فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ سینٹکام کے مطابق حملے بدھ کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع کیے گئے اور یہ بھی امریکی افواج پر ایرانی حملوں کے جواب میں تھے۔ دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ ملک کے جنوبی علاقوں، خصوصاً جزیرہ قشم، بوشہر، آبادان اور اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ حملے اس لحاظ سے بھی اہم ہیں کہ گزشتہ جمعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے موقع فراہم کرنے کی غرض سے ایران پر بمباری کی مہم عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ یہ تازہ کارروائی اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں امریکی فوج کے مطابق تمام میزائل راستے ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی افواج پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران کو “مکمل طور پر کچل دینے” کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل فضائی حملے روکنے کے باوجود اب امریکہ بھرپور جواب دے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:اب ہماری باری ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا امکان دیکھا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال ہم انہیں پوری طاقت سے نشانہ بنائیں گے، ہم انہیں مکمل طور پر کچل دیں گے۔ ادھر ایران نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے قبل ازیں ایران کے خلاف 13 روز تک جاری رہنے والی شدید بمباری کی مہم فوجی کمانڈروں کے مشورے پر اچانک روک دی تھی، جن کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے بنیادی مقاصد حاصل ہو چکے ہیں۔تاہم رواں ماہ جنگی کارروائیاں اس وقت دوبارہ شروع ہوئیں جب جون میں طے پانے والا عارضی امریکی۔ایرانی معاہدہ آبنائے ہرمز کے مستقبل پر اختلافات کے باعث ٹوٹ گیا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ اسے اس اہم آبی گزرگاہ پر اختیار حاصل ہے اور وہ وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات وصول کرنا چاہتا ہے، جبکہ امریکہ اور عالمی برادری اس مؤقف کو مسترد کرتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدرزرداری سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے…

5 hours ago

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارتخانوں میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کی زیرصدارت قونصلر خدمات کا جائزہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ…

5 hours ago

امریکا اور ایران کو دوبارہ اسلام آباد معاہدے کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ گزشتہ کچھ…

5 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روز بعد…

5 hours ago

سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےہنگامی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےہنگامی…

5 hours ago