اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی فوج 96 گھنٹوں میں ایران کے خلاف بڑی کارروائی کے لیے تیار ہے سی این این کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد 96 گھنٹوں کے اندر ایران کے خلاف نئی اور ممکنہ طور پر بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےسی این این کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ کارروائی محدود حملوں تک نہیں رہے گی، جن میں ایرانی ریڈار سسٹم، میزائل لانچرز اور دوبارہ تعمیر کیے جا سکنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے، بلکہ اس کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہوسکتا ہے۔ ایک عہدیدار نے ممکنہ کارروائی کو بڑے پیمانے کی کوشش قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) اور پینٹاگون ایران کے خلاف ممکنہ اہداف کی ایک وسیع فہرست تیار کر رہے ہیں۔ اس میں ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز سمیت اہم مقامات شامل ہیں۔سی این این کے مطابق بعض موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، تاہم ان کے اگلے قدم کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر حکم دیا گیا تو کارروائی سال کے اختتام سے پہلے ہوسکتی ہے. لیکن زیادہ امکان امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد کا بتایا گیا ہے۔امریکی عہدیداروں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایرانی افواج اب امریکی فوجی حکمت عملیوں سے پہلے کی نسبت زیادہ واقف ہیں، جس سے تمام مطلوبہ اہداف کو تباہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔تاہم رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھی وہ بعض کارروائیوں کے حق میں دکھائی دیے. لیکن آخری وقت میں ان سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس لیے ایران کے خلاف کسی بڑے حملے کو فی الحال حتمی فیصلہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)…

2 hours ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے پاک فوج کا اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر…

2 hours ago

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان،سعودی عرب اورترکیے کے اعلیٰ حکام…

2 hours ago

انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں اسرائیلی وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے معاملے پر وزیراعظم…

2 hours ago

عدن اور لحج میں سعودی فوجی ٹھکانے نشانے پر حوثیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی صوبوں عدن اور لحج میں سعودی…

2 hours ago