اردو نیوز اپڈیٹس

پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادی کے لیے 19 سالہ لڑکی کے موبائل فون ٹاور پر چڑھنے کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد خاندانوں کو شادی پر رضامند کیا گیا اور لڑکی کا نکاح ویڈیو کال کے ذریعے پڑھوا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بہریچ کے مٹی پور علاقے کے گاؤں عشرینہ میں پیش آیا، جہاں مہک نامی لڑکی تقریباً 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئیرپورٹس کے مطابق مہک کا 21 سالہ نورالدین کے ساتھ گزشتہ پانچ ماہ سے تعلق تھا، تاہم مبینہ طور پر برادری کے فرق کے باعث دونوں خاندان اس شادی کے مخالف تھے، شادی کے معاملے پر والدہ سے تلخ کلامی کے بعد مہک صبح تقریباً 6 بجے ٹاور پر چڑھ گئی اور دھمکی دی کہ اگر اسے نیچے اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ چھلانگ لگا دے گی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں نے تقریباً چار گھنٹے تک لڑکی کو سمجھانے اور بحفاظت نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مہک اپنے مطالبے پر قائم رہی۔پولیس کے مطابق نورالدین دو ماہ قبل روزگار کے سلسلے میں ممبئی منتقل ہوچکا تھا، جس کے باعث معاملے کو حل کرنے میں مشکلات پیش آئیں، بعد ازاں پولیس نے دونوں خاندانوں سے مذاکرات کیے اور انہیں شادی پر رضامند کرلی. اس کے بعد ایک مقامی قاضی کو موقع پر بلایا گیا، جس نے ممبئی میں موجود نورالدین سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا، نورالدین کی رضامندی اور گواہوں کی موجودگی میں مہک کا نکاح ٹاور پر ہی آن لائن پڑھایا گیا، جبکہ نکاح نامے پر دستخط کی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔نکاح کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نے احتیاط کے ساتھ مہک کو ٹاور سے نیچے اتار لیا، جس کے بعد کئی گھنٹوں سے جاری کشیدہ صورتحال بحفاظت اختتام پذیر ہوگئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)…

2 hours ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے پاک فوج کا اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر…

2 hours ago

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان،سعودی عرب اورترکیے کے اعلیٰ حکام…

2 hours ago

انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں اسرائیلی وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے معاملے پر وزیراعظم…

2 hours ago

عدن اور لحج میں سعودی فوجی ٹھکانے نشانے پر حوثیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی صوبوں عدن اور لحج میں سعودی…

2 hours ago