پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔ اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں، کچھ ذرائع ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو دیتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی، بعض افراد آدھی سچی معلومات غیرقانونی طور پر افشا بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ نہیں۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس ہوتی تو وہ خفیہ معلومات کے زمرے میں آتی، حالیہ تکنیکی خرابیوں کو منظم سائبر حملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا۔ سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، انٹیلی جنس معلومات میں ممکنہ اہداف اور مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔
Tags:
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کی صورتحال پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بندرگاہی تاریخ کا سب سے بڑا مائع پیٹرولیم گیس یعنی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس…