اردو نیوز اپڈیٹس

امیر قطر کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کامیاب سفارتی کوششوں پر پاکستان کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت اور امن کے لیے کامیاب سفارتی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کا ٹیلیفون موصول ہوا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوش گوار اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ امیر قطر نے وزیراعظم کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارک باد دی، جن کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔انہوں نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا اور پاکستان کی امن کی کوششوں کے لیے قطر کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امیر قطر کا امن کی کوششوں میں مسلسل اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور قطر سمیت برادر ممالک کے اہم کردار کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ مذاکرات کامیاب ہو سکیں، اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔امیر قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کی برزان گیس تنصیب میں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے ان کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور قطر کی قیادت کی تعریف کی کہ وہ قطر میں مقیم پاکستانی برادری، جس کی تعداد اب تین لاکھ سے زائد ہے، کی فراخ دلی سے میزبانی کر رہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال دوحہ کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی ایک بار پھر دعوت دی. جس پر امیر قطر نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی. تاکہ دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

6 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

6 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

6 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

6 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

6 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

6 hours ago