اردو نیوز اپڈیٹس

وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

7 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

7 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

7 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

7 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

7 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

7 hours ago