اردو نیوز اپڈیٹس

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔ صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری,وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم و ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

5 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

5 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

5 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

5 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

5 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

5 hours ago