اردو نیوز اپڈیٹس

اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
اوپیک ممالک نے عالمی تیل منڈی میں استحکام لانے کے لیے پیداوار بڑھانے کا تفصیلی منصوبہ جاری کر دیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق مئی سے یومیہ بنیاد پر دو لاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا، جس کا مقصد حالیہ جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو کم کرنا ہے۔ اس فیصلے میں سعودی عرب، روس اور دیگر خلیجی ممالک نے مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اتفاق کیا ہے تاکہ عالمی سپلائی کو مستحکم رکھا جا سکے۔ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف مزید ممکنہ کارروائیوں کے عندیے نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں برینٹ خام تیل چھ فیصد اضافے کے بعد ایک سو سات ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک سو دس ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سپلائی خدشات اور ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے…

3 hours ago

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان…

3 hours ago

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سستا پیٹرول کن شہریوں کو ملے گا؟ شزا فاطمہ نے شرائط بتادیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی…

4 hours ago

ٹرمپ کی نئی دھمکی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے…

4 hours ago

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی…

4 hours ago