اردو نیوز اپڈیٹس

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی۔ عطا تارڑ نے کہا دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے ہوتی ہیں۔وزیراطلاعات عطا تارڑ اور علی پرویز ملک نے اہم گفتگو کی جس میں علی پرویز ملک نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ مین ڈیزل کا بھاؤ 140ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے ،پٹرول کا بھاؤ 89 سے بڑھ کر 100 ڈالر تک آچکا ہے ،ملکی وسائل استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائیٹ پر لگایا کرے گا ، آج فیصلہ گیا ہے کہ سارے نظام میں شفافیت کیسے لانی ہے۔ جو فیصلہ کررہے ہیں وہ تکلیف دہ ہوگا لیکن ریاست کیلئے مفید ہوگا ۔ جب بین الاقوامی منڈی میں کمی ہوئی تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کیں ۔پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی سطح اب بھی کم ہے ۔ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر نشر کرے گی ،تمام شراکت داروں کے مفادات کو شفافیت کے ساتھ لے کرچلیں گے ، قیمت گرے گی یا چڑھے یا فوری عوام کو ریلیف منتقل ہوگا۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کا تعلق عالمی کشیدگی سے ہے ،دنیا کے کئی ممالک میں تیل نہیں مل رہا تھا، پاکستان میں دستیاب ہے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے 129ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے ہوتی ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے عوام کو بروقت ریلیف ملے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی پرائسنگ کا نظام اب سب کے سامنے ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں منافع نہیں کمارہیں بلکہ کانوں کو ہاتھ لگا رہی ہیں.بحران میں منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی قابل قبول نہیں ہے ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع کمانے کا تاثر غلط ہے ، پٹرولیم لیوی جنگ سے پہلے جتنی تھی آج بھی اتنی ہی ہے ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اوورسیز پاکستانی طلبہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے "اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام" کے تحت…

6 hours ago

لینڈ بارڈر سی پورٹس اور امیگریشن مینجمنٹ میں چین کیساتھ تعاون مزید بڑھایا جائے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرُمملکت طلال چوہدری سے چین کی…

6 hours ago

سندھ میں سولر ہوم سسٹم کی تقسیم اور تنصیب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت 18.2 ارب روپے کے سولر ہوم سسٹم منصوبے…

6 hours ago

آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا…

6 hours ago

عالمی اور مقامی بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی…

6 hours ago

بنوں اور اطراف میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اطراف میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی…

6 hours ago