اردو نیوز اپڈیٹس

لینڈ بارڈر سی پورٹس اور امیگریشن مینجمنٹ میں چین کیساتھ تعاون مزید بڑھایا جائے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرُمملکت طلال چوہدری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل چی جِنگ یانگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ سمگلنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ امیگریشن پراسس کو تیز تر بنانے کیلئے معاہدے کو جلد از حتمی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ وسکیورٹی کے لیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ لینڈ بارڈر ، سی پورٹس اور امیگریشن مینجمنٹ میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔ پاکستان حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن، بارڈر کراسنگ اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان جرائم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خنجراب پاس پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جی بی سکاؤٹس کی چیک پوسٹ قائم کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ باہمی تعاون سے غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی جرائم کو روکیں کے۔ چینی وفد نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل چی جِنگ یانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان سٹریٹیجک پارٹنر ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں، چین ‎پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ چینی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو چین کے وزیر داخلہ کی جانب سے پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا ۔ چینی وفد کی جانب سے فورم میں ایف آئی اے کے وفد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی پولیس افسران اسی ماہ تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں، چینی اساتذہ پاکستان میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان کی خصوصی تربیت بھی فراہم کر رہےہیں۔ چینی سفیر ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

15 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

16 hours ago