اردو نیوز اپڈیٹس

اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک نے پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیر قانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا اور وزرائے داخلہ نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق پانچوں یورپی ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں فراہم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ غیر قانونی امیگریشن کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات اور مؤثر کوآرڈینیشن بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 6 ممالک رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے اپنی اپنی وزارت داخلہ میں فوکل پرسن مقرر کریں گے جبکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشتگردوں کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور پاکستان سے یورپ جانے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی ممالک اور پاکستان باہمی تعاون سے اس بڑے چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

3 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

3 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

3 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

3 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

3 hours ago