اردو نیوز اپڈیٹس

ایئر چیف مارشل سے کمانڈر عراقی فضائیہ کی ملاقات باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ملاقات کی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بالخصوص مشترکہ تربیت، استعداد کار میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں ترقی پر زور دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں فضائی افواج کے دیرینہ تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔انہوں نے عراقی فضائیہ کو تربیت کے میدان میں بھرپور اور مسلسل مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کمانڈر عراقی فضائیہ کو یقین دلایا کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون جاری رکھے گی۔دونوں کمانڈروں نے مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا .تاکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور مضبوط عملی ہم آہنگی قائم ہو سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے اپنے وفد کے پرجوش استقبال اور مہمان نوازی پر مخلصانہ شکریہ ادا کیا. انہوں نے پاک فضائیہ کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف ایک جدید، پیشہ ور اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فضائی قوت میں تبدیل ہو چکی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی نے عراقی فضائیہ کے تربیتی نظام کو بنیادی سے لے کر اعلیٰ سطح تک ازسرِنو ترتیب دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کے عالمی معیار کی تربیتی مہارت سے استفادہ کرنے کے لیے تعاون طلب کیا۔انہوں نے پی اے ایف پائلٹس کے ساتھ تبادلہ تعیناتیوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا بھی ذکر کیا .تاکہ عراقی پائلٹس براہ راست پی اے ایف کے جنگی تجربہ کار ماہرین سے سیکھ سکیں۔عراقی فضائیہ کے کمانڈر نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں پی اے ایف کی جانب سے پیش کردہ جدید اقدامات، مقامی صلاحیتوں اور مستقبل بین وژن سے متاثر ہوئے اور کہا کہ عراقی فضائیہ بھی پاکستان کے اس ماڈل سے رہنمائی لیتے ہوئے عراق میں ایسا ہی ایک نظام قائم کرنے کی خواہاں ہے، جو تعلیمی اداروں، صنعت اور عسکری ضروریات کو ایک چھت کے نیچے لاتا ہو۔ بعد ازاں کمانڈر عراقی فضائیہ نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پی اے ایف کی عملی صلاحیتوں اور تکنیکی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔عراق کے اس اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے اس پختہ عزم کی علامت ہے کہ وہ اپنی عسکری شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے. تعاون کو فروغ دیں گے اور مضبوط تعلقات قائم کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

16 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

16 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

16 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

16 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

17 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

17 hours ago