پاکستان نیوز پوائنٹ
دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ نے دنیا کی سب سے طویل 24 قیراط سونے کی گزرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ 2 ماہ کے اندر کھولی جائے گی۔ گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 2026 کے اختتام سے قبل مکمل کیا جائے گا اور دبئی کے سیاحتی تجربات کی فہرست میں ایک نئے پرکشش اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے کمرشل سیکٹر کے سینیئر ڈائریکٹر راشد الحرمودی کے مطابق گزرگاہ آئندہ 2 ماہ کے اندر عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد زائرین کو منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے، جبکہ اس کے ذریعے دبئی کی عالمی سطح پر سونے کی تجارت اور سیاحت کے مرکز کی حیثیت مزید مضبوط ہو گی۔ مجوزہ گزرگاہ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے وسیع تر منصوبوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد سونے کی تجارت، جیولری ریٹیل اور سیاحتی تجربات کو ایک ہی مقام پر یکجا کرنا ہے۔ دیرہ میں واقع اس ڈسٹرکٹ کا آغاز جنوری 2026 میں ہوا تھا۔ یہاں سونا، جیولری، بلین، ہول سیل تجارت اور سرمایہ کاری سے وابستہ کاروبار یکجا ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ میں 1000 سے زیادہ تاجر موجود ہیں، جن کا تعلق سونا، جیولری، پرفیومری، کاسمیٹکس اور لائف اسٹائل مصنوعات سمیت مختلف شعبوں سے ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کے اختیار کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت پاکستان نے پنشن اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا…