اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی جہاز ہمارے پاس ہے دیکھ رہے ہیں اس میں کیا ہے ٹرمپ کا ٹویٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا بحری جہاز توسکا ان کے پاس ہے اور امریکی بحریہ دیکھ رہی ہے کہ اس میں کیا ہے۔
سوشل ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے ایرانی بحری جہاز پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والا ایرانی پرچم بردار جہاز تحویل میں لے لیا گیا ہے، ایرانی بحری جہاز نے ہماری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ مال بردار بحری جہاز توسکا تقریباً 900 فٹ لمبا اور طیارہ بردار جہاز جیسا ہے، ہماری بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش اس کے لیے اچھی نہیں رہی، ہمارے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرایئر یو ایس ایس اسپروانس نے اسے روک لیا۔ٹرمپ کے مطابق ایرانی پرچم والے بحری جہاز کو خلیج عمان میں رکنے کے لیے وارننگ دی گئی تھی لیکن اس نے وارننگ نہیں مانی اس لیے کارروائی کرنی پڑی، ٹرمپ نے کہا ہماری بحریہ نے توسکا کے انجینئرنگ روم میں ہول کر دیا ہے، توسکا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تاریخ کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ایرانی پرچم والا جہاز اب امریکی میرینز کے پاس تحویل میں ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی فوج نے اسے بحری قزاقی قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

18 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

18 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

18 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

18 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

19 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

19 hours ago