پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہےامریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای معاہدے کے مندرجات سے واقف ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اس لیے قوی امکان ہے اُن سے منظوری لی جاچکی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آجائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب یورپ میں منعقد ہوگی جس میں امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…