اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدہ ہو جائے تو ہو سکتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ہو جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایرانی سپریم لیڈر سے ملنا نہیں چاہتا لیکن ان سے ملاقات میں مجھے کوئی مسئلہ بھی نہیں۔ اگر ملاقات ہوئی تو اعزاز کی بات ہوگی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر معاہدہ طے پاتا ہے تو مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ممکن ہے اور بہتر بھی یہی ہوگا کہ ڈیل ہونے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ہو۔انہوں نے کہا کہ میں ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا، سب بھی اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ بغیر کسی ڈیل کے بھی ایرانی یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اسے ابھی حاصل کر سکتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ ہمیں روک سکتے ہیں۔ ہم فوجی طاقت یا معاہدے کے ذریعے جیتیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، ہمیں نیٹو کی ضرورت نہیں۔ ہم نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا۔ اس کے تمام 159 جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں۔ اب ایران کے پاس نہ کوئی لیڈر شپ ہے اور نہ ہی فوجی جنرلز ہیں۔ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جو کچھ ختم کر سکتے ہیں کر دیا، لیکن فیک نیوز جھوٹ بولتی ہے۔ ایران جنگ سے متعلق فیک نیوز کی خبروں کو دیکھیں تو حیران ہوتے ہیں۔ فیک نیوز کو ایران کے سمندر کی تہہ میں موجود جہازوں کو دیکھنا چاہیےامریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے نکات جلد سامنے آجائیں گے۔ معاہدے کے اہم ترین نکات یہ ہیں کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیا جائے گا۔ ہم خلا سے ایرانی جوہری مقامات کی نگرانی کر رہے ہیں، جو بھی ایرانی جوہری مقامات کے قریب پہنچے گا ہم اس سے نمٹیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے قومی سلامتی کے معاملے پر اہم کام کیے ہیں۔ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، اور مزید جنگیں بھی رکواؤں گا۔ مجھے نیشنل سیکیورٹی کا تجربہ ہے، ایک اور جنگ بھی روکنے جا رہا ہوں۔ یہ بہت اچھا ہوگا اگر یوکرین اور روس کے صدر ملاقات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے لبنان میں امن ہو جائے گا، اس سے متعلق نیتن یاہو اور حزب اللہ سے بات ہوئی ہے۔ لیکن اگر ایران ہمارے فوجیوں کو قتل کرے گا تو یہ جنگ کی طرف واپسی کی وجہ ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے ہندوستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امریکا سے بہت فائدہ اٹھایا اور اس کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، کیونکہ امریکا میں بے وقوف لوگ بیٹھے تھے، جس کی وجہ سے بھارت نے فائدہ اٹھایا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

21 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

21 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

21 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

21 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

21 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

21 hours ago