اردو نیوز اپڈیٹس

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کیا آپ دنیا کے پہلے ‘تیرتے شہر’ میں رہنا پسند کریں گے جس میں 80 ہزار افراد کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا اور وہ بڑے کروز جہازوں کو بونا بنا دے گا۔اگر ہاں تو ایک کمپنی فریڈم کروز اس کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔اس شہر کو جوہری توانائی سے چلایا جائے گا جبکہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو روجر گوچ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرکے دکھائیں گے۔یہ بنیادی طور پر ایک بہت بڑا بحری جہاز ہوگا جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے جو دنیا کے سب سے بڑے کروز جہاز رائیل کیرئیبین کے مقابلے میں بہت بڑا ہوگا۔رائل کیرئیبین میں 7600 مسافروں اور 2350 عملے کے افراد ایک وقت میں سفر کرسکیں گے۔اس فریڈم شپ کی تیاری کی لاگت کا تخمینہ 16.16 ارب ڈالرز لگائی گئی ہے جس میں 50 ہزار افراد مستقل قیام کرسکیں گے، 10 ہزار سیاح اور 80 ہزار عملے کے افراد سوار ہوں گے۔کمپنی کے مطابق فریڈم شپ کو آپ سمندر پر ایک مستقل موبائل شہر قرار دے سکتے ہیں جس میں لوگ طویل المعیاد بنیادوں پر قیام کرسکیں گے۔کمپنی نے بتایا کہ یہ کوئی ایک سے دوسری جگہ سفر کرنے والا بحری جہاز نہیں ہوگا بلکہ اسے شہری ماحول کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔یہ بہت بڑا جہاز اسکولوں، کالجوں، دکانوں، بینکوں اور نائٹ کلبز وغیرہ سے بھی لیس ہوگا جبکہ اس میں ایک 2 منزلہ فوڈ ہال ہوگا جہاں طرح کے پکوان دستیاب ہوں گے۔اس مجوزہ بحری جہاز کی لمبائی ایک میل کی ہوگی جبکہ اس میں رہنے والوں کے لیے ٹرام سروس بھی چلائی جائے گی جو جہاز کے مختلف حصوں سے کنکٹ ہوگی۔جہاز میں 15 ہزار نشستوں پر مبنی اسپورٹس اسٹیڈیم بھی ہوگا جبکہ واٹر پارک، باغات، کنونشن سینٹر، میوزک ہال اور 2 میوزیم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔روجر گوچ نے بتایا کہ ہم اس میں پیدل چلنے کی جگہیں اور سرسبز مقامات کو بھی تعمیر کریں گے۔اسی طرح ایک بہت بڑا ایکوریم بھی ہوگا جس میں غوطہ خور ڈائیو کرسکیں گے۔یہ تیرتا ہوا شہر 2 سے 3 برسوں میں پوری دنیا کے گرد چکر لگائے گا۔روجر گوچ نے بتایا کہ اس جہاز کی تعمیر 4 سال میں مکمل ہوگی مگر اولین رہائشی تیاری کے مرحلے کے دوران ہی اس میں منتقل ہوسکیں گے۔مگر فی الحال یہ ایک تصور ہے اور اس پر کب تک کام شروع ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

22 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

22 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

22 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

22 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

22 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

22 hours ago