اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیکر مستردکر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے پر غور سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے کر مستردکر دیا۔صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔ اپنی انتظامیہ کو 2 سال مکمل ہونے پر ٹی وی انٹرویو میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور بحثیت صدر کام جاری رکھیں گے۔ صدرپزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت اور مسلح افواج میں مکمل رابطہ ہے۔اپنے استعفے کی خبروں سے متعلق سوال پر صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر انہوں نے کبھی استعفے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کا خود اعلان کردیں گے تاہم ان کا مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں اور وہ اس بات پر قائم رہیں گے۔ صدرپزشکیان نے کہا کہ بعض لوگوں کی یہ کوشش ضرور ہے کہ وہ یہ تاثر پیدا کریں کہ انتظامیہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے درمیان اختلافات ہیں۔اس سے پہلے ایرانی صدر کے ڈپٹی انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی نے کہا تھا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان اور ایران کے دشمنوں کے مفادات کو فائدہ پہنچایا جائے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago