اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و شہداء کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔لاہور میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی گیٹ سے برآمد ہوگیا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر ختم ہوگا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیئے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 میں ختم ہوگیا۔پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد، گوالمنڈی اور بروری کے علاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago