اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی کئی عمارتیں گاڑیاں تباہ درجنوں افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بیت شمیش پر بھی میزائل داغے گئے، اسرائیل میں ہلاک فوجیوں اور شہریوں کی تعداد پندرہ ہوگئی، جنگ کے آغاز سے اب تک تین ہزار تین سو پچاس فوجی اور شہری زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی، ہلاکتوں کے معاملے پر اسرائیلی حکام خاموش ہے۔ ایران نے بغداد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے باعث پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے، دبئی ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کے باعث ایندھن کے ٹینک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ فجیرہ انڈسٹریل ایریا میں ڈرون حملوں کے بعد افراتفری مچ گئی، اردن میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے بچہ زخمی ہوگیا جبکہ سعودی عرب کا گیارہ اور کویت کا 4 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حزب اللہ کے بھی اسرائیل پر وار جاری رہے، لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے ٹینک تباہ کرنے کی بھی ویڈیو جاری کردی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

15 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

15 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

15 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

15 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

15 hours ago