اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مفاہمتی یادداشت کی خلاف کھلی خلاف ورزی قرار دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مفاہمتی یادداشت کی خلاف کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے جنوبی ساحل پر کچھ تنصیبات پر حملے کئے، امریکی حملےمفاہمتی یادداشت میں طےشدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے وعدوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وعدہ خلافی امریکی حکومت کی فطرت میں شامل ہے، ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گا، امریکہ کی کسی بھی جارحیت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔آئی آر جی سی بحریہ کے کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے جنوبی شہر سیرک پر امریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ایران کی برتری کو ختم نہیں کر سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں پر فائرنگ کا مقصد دیگر جہازوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے واضح اور مقررہ راستے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

6 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

6 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

6 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

6 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

6 hours ago