پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا ہے، جس کی تصدیق ایران میڈیا نے بھی کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیرک میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کی ہے۔سینٹ کام کے مطابق ایرانی فورسز نے پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا، جو آبنائے ہرمز کے قریب تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر گزر رہا تھا۔جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے کے جواب میں امریکی فوج نے ایران کی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر 27 جون کو یہ کارروائیاں کی گئیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…