اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملےکا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملےکا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مضمون میں عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران کے خلاف امریکا کے جارحانہ اقدامات ناکام ہوچکےہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملےکا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جون 2025 میں ایران نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، دوبارہ حملہ ہوا تو پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں، حقیقت ہے جسے بطور سفارت کار بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں، یہ جنگ پورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، دنیا بھرکے عام لوگوں کو متاثر کرے گی، امریکا کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پربات کرنی چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

15 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

15 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

15 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

15 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

15 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

15 hours ago