پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں تھے . امریکا کی اسرائیل کے حملوں کی حمایت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ ک کے ریڈ لائن کراس کی ، امریکی فوج اسرائیل کو کیسے سپورٹ کر رہی ہے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ تنازع خطے کے دیگر ممالک تک جائے ، اسرائیل کے خلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، تہران جنگ بڑھانا نہیں چاہتا جب تک ہمیں ایسا کرنے پر مجبور نہ کیا جائے.انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات میں معاہدے کا راستہ کھل سکتا تھا .لیکن اسرائیل ایسا نہیں چاہتا، اسرائیلی حملوں کا مقصد جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا.افسوس ہے کہ امریکا مذاکرات سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی مقصد میں شامل ہوا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…