اردو نیوز اپڈیٹس

نیتن یاہو خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتا ہے ترک صدر اردوان کی ایران سے اظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پژشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں اردوان نے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا (IRNA) کے مطابق، صدر پژشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھائیں اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی قدر نہیں کرتا۔ اسرائیل نے عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری حکام اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایران کے عوام اورحکومت کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ادھر صدر اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو خطے کے لیے انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترک صدر نے ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

7 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

7 hours ago