اردو نیوز اپڈیٹس

ایران اب مذاکرات کر رہا ہے وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں۔ واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف رواں ہے۔اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران عراق کے ایک دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں طویل فضائی سفر کے دوران سونا پسند نہیں۔انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میں جہاز میں نہیں سوتا، میں کھڑکی سے باہر دیکھنا پسند کرتا ہوں تاکہ میزائلوں اور دشمنوں پر نظر رکھ سکوں۔ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کو امریکا کی بہت اچھی روایت بھی قرار دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago