اردو نیوز اپڈیٹس

ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیا جب کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاحت کو 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے، خطے کی سالانہ تقریباً 367 ارب ڈالر کی سیاحتی صنعت خطرے میں پڑگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 لاکھ سے زائد برطانوی شہری یو اے ای میں موجود ہیں، ایک لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے واپس آنے کے لیے رجسٹر کرالیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد فضائی سفر کا یہ سب سے بڑا بحران ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ویکیشن رینٹل کی منسوخیاں دوگنی ہوگئیں. زیادہ تر بکنگز مارچ کے مہینے کے لیے تھیں۔ماہرین کے مطابق 8450 سے زائد بکنگز منسوخ کردی گئیں، خلیجی سیاحوں کے لیے ترکیہ اور آذربائیجان متبادل روٹ معلوم ہورہا ہے۔ ایئرلائنز اور ٹریول کمپنیوں کے مطابق مسافر پرتگال، اٹلی، یونان کی طرف شفٹ ہورہے ہیں. ایشین مارکیٹ میں مسافر سستی رہائش کے لیے تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا رخ کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago