اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی مزید حملوں کی تیاریاں جاری ہیں امریکی وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سب میرین نے بحرِ ہند میں ایک ایرانی جنگی جہاز کو ٹارپیڈو حملے سے ڈبو دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی بدھ کو کی گئی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار امریکا نے کسی دشمن کے جنگی جہاز کو اس طرح نشانہ بنایا ہے۔ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی بحریہ اب خلیج فارس کی گہرائیوں میں پڑی ہے۔اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ سری لنکا کی علاقائی حدود سے باہر ایک ایرانی فریگیٹ ڈبو دیا گیا جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ امریکی سب میرین سے داغے گئے ٹارپیڈو کے ذریعے کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کر چکے ہیں اور مزید حملوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ان کے مطابق امریکا کے پاس درست نشانہ لگانے والے گریویٹی بموں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کیا جائے گا۔ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ جیتنے کے لیے لڑتا ہے اور دشمن کو دوبارہ حملے کے قابل ہونے سے پہلے ہی کچل دے گا۔امریکی وزیر دفاع نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور دعویٰ کیا کہ اس یونٹ کے سربراہ کو تلاش کر کے مار دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اب بھی میزائل حملے کر رہا ہے اور امریکی قونصل خانوں سمیت نرم اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسے عناصر کو ڈھونڈ کر ختم کرے گا۔اس دوران ایک امریکی جنرل نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں میں 86 فیصد کمی آئی ہے اور ہزاروں ایرانی میزائل اور ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 1045 ہوگئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

3 hours ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

3 hours ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

3 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

3 hours ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

3 hours ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

3 hours ago