پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کو خاص کریڈٹ دینا چاہتے ہیں، جنہوں نے بطور میزبان غیر معمولی صلاحیت اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی ریاستی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کو ممکن بنانے میں مدد دی، جو ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی اور سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے اس کردار کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا بلکہ خطے میں امن کی نئی راہیں بھی کھل سکتی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…