اردو نیوز اپڈیٹس

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے ساتھ مجوزہ سہ فریقی ملاقات میں جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کا معاملہ مرکزی اہمیت کا حامل ہو گا، ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کروانے کے لیے روس اور چین سے مدد طلب نہیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے چین آمد پر شاندار استقبال سہ فریقی ملاقات کی کامیابی کی علامت بن گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ چین کے عظیم صدور میں سے ایک ہیں، استقبال کے موقع پر خوبصورت تقریبات، ہزاروں افراد، چھوٹے بچوں اور فوجیوں کی موجودگی ہمارے لیے بے حد احترام کا اظہار تھی، جس کی میں قدر کرتا ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا شاندار استقبال امریکا اور چین دونوں کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز چین آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا، بطور صدر شی جن پنگ نے پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی رہنما کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس سے قبل ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ کی امریکا آمد پر صدر ٹرمپ نے بھی ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS)…

2 hours ago

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ…

2 hours ago

بلوچستان میں امن خوشحالی پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں…

2 hours ago

شی جن پنگ ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر…

2 hours ago