اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قطر کے معزز مہمان کا پاکستان کے پہلے دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کی وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کی جانب سے مائع قدرتی گیس (LNG) کی مسلسل فراہمی کو سراہا، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو وہاں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان -قطر اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کہا کہ خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں شامل موجود تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔ قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان آمد پر مہمان نوازی پر کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم تک قطر کے امیر کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، توانائی کے امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے قطر کی انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا) اور پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)، نیز منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے ان دستاویزات پر دستخط کیے۔ وزیراعظم نے قطر سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS)…

7 minutes ago

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ…

9 minutes ago

بلوچستان میں امن خوشحالی پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن…

11 minutes ago

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں…

14 minutes ago

شی جن پنگ ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر…

17 minutes ago

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے…

23 minutes ago