اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں مکالمے کےفروغ کیلئےآسیان کی کوششوں کواہمیت دیتا ہے، امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کیلئےاجماعتی کوششیں ضروری ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورآسیان کےدرمیان عوامی سطح پرتبادلوں کوفروغ دینے کےخواہاں ہیں، آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ شراکت داری آگے بڑھانے کےعزم کی عکاس ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ باہمی تعاون کونئی تقویت دے گا، پاکستان اورآسیان کےدرمیان نئے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے، تعاون کےفروغ کیلئے آج کےمذاکرات اہمیت کےحامل ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل آسیان کاؤ کم ہورن نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان سیکٹرل ڈائیلاگ شراکت داری 1993 میں قائم ہوئی، پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کےوسیع مواقع موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل آسیان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، عوامی روابط،ثقافتی تبادلوں اورنجی شعبے کی ترقی میں تعاون ناگزیر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS)…

2 hours ago

بلوچستان میں امن خوشحالی پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں…

2 hours ago

شی جن پنگ ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر…

2 hours ago

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے…

2 hours ago