اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم او ایس کی شکل میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے حوالےسے ایک انتہائی مؤثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دیے گئے اہداف اور ٹائم لائنز میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے اور اس حوالےسے متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور رابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں جدید تحقیق کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی، تاکہ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے؛ اس کے ساتھ ساتھ، کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے، جس کی کاشتکاروں تک آسان فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کو پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کی ملک بھی زرعی اجناس کی اسٹوریج کی صلاحیت بہتر بنانے کے حوالےسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر سے کسانوں کی رجسٹریشن کے لئے میرا کسان ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا یے۔ حکومتی سطح پر زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات بھی کی جارہی ہیں ۔ اس حوالے سے نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی جس کے سیکریٹریٹ نے کام کا آغاز بھی کر دیا یے۔ اجلاس کو پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تشکیل نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بچانے کے لیے فصلوں کی انشورنس کی کوریج ناگزیر ہے۔ زرعی انشورنس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ…

6 minutes ago

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ…

14 minutes ago

بلوچستان میں امن خوشحالی پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن…

15 minutes ago

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں…

18 minutes ago

شی جن پنگ ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر…

22 minutes ago

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے…

27 minutes ago