اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں امن خوشحالی پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس (لخویا)، شیخ خلیفہ…

5 minutes ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS)…

10 minutes ago

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ…

13 minutes ago

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں…

18 minutes ago

شی جن پنگ ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے شہر شینزن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر…

21 minutes ago

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے…

27 minutes ago