اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ کے باعث امریکا نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی تیاریوں کے باعث تائیوان کو 14 بلین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روک دی۔امریکا کے قائم مقام نیوی سیکریٹری ہنگ کاؤ نے سینیٹ کی دفاعی ذیلی کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے تائیوان کو 14 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت فی الحال روک دی ہے تاکہ ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے لیے ضروری اسلحہ محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کے پاس “ایپک فیوری” آپریشن کے لیے وافر مقدار میں اسلحہ موجود ہو، تاہم غیر ملکی فوجی فروخت کا عمل بعد میں دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں بھی تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اہم موضوع رہی تھی۔قائم مقام نیوی سیکریٹری کے مطابق اس معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔امریکا اور ایران کے درمیان 8 اپریل کو جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم دونوں ممالک اب تک کسی مستقل امن معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی…

9 hours ago

وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ…

9 hours ago

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود…

9 hours ago

محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام…

9 hours ago

چین میں ہولناک سیلاب سانپوں کا فارم پانی میں ڈوب گیا سینکڑوں زہریلے سانپ فرار

پاکستان نیوز پوائنٹ جنوبی چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث سانپوں کے…

9 hours ago

مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ…

9 hours ago