اردو نیوز اپڈیٹس

مذاکرات جاری ایران سے متعلق تنازع جلد ختم ہوجائے گا امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران سے متعلق تنازع بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے آہنی ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول موجود ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کی ٹرانزٹ فیس نہیں چاہتا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی نہیں چاہتا کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر موجود رہے، کیونکہ یہ معاملہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں اہم نکات میں شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

11 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

11 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

11 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

11 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

11 hours ago