پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران دشمن کے مقابلے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔خیال رہے کہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کی جانب سے ایرانی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے (ایران نے) ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کردی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ اب عملاً موجود ہی نہیں رہے۔بعد ازاں اوول آفس میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا امریکا دوبارہ بمباری مہم شروع کرے گا؟جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ حالیہ صورتحال اور ہیلی کاپٹر واقعے کے تناظر میں امریکا کو کارروائی کا حق حاصل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، اور اسی وجہ سے ممکنہ جوابی کارروائی زیر غور ہو سکتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…