اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر قالیباف امریکا کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہیں یا نہیں، ایک ہفتے میں اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے۔سپریم لیڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں،تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس سمیت وہ تمام مقامات تباہ کردیں گے جنہیں اب تک جان بوجھ کر نہیں چھیڑا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

7 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

7 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

7 hours ago